کویت،15ستمبر(ایجنسی) کویت کی ایک عدالت نے رواں برس جون میں ایک شیعہ مسجد پر ہونے والے خودکش حملے میں معاونت فراہم کرنے کے جرم میں سات ملزمان کو پھانسی کی سزا سنا دی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ انتیس افراد کے خلاف عائد کیا گیا تھا جن میں سات خواتین بھی شامل تھیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سعودی خودکش حملہ آور کو اس شیعہ مسجد پر حملہ کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔ جج محمد ال دوائج نے فیصلہ سنانے سے
پہلے کہا، یہی انتہا پسند نظریات ہوتے ہیں جو بعدازاں دہشت گردی کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ جہادیوں کے اس نظریے کا خاتمہ کیا جائے۔
موت کی سزا پانے والوں میں ایک عرب عبدالرحمان صباح سعود 'شخص فہد فراج مہارب' پانچ دیگر مجرموں میں دو سعودی بھائی محمد اور ماجد ال زہرانی شامل ہیں۔
باقی تین افراد میں سے دو وہ غیرملکی عرب ہیں، جو داعش کے رکن ہیں اور ساتویں شخص کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔